شمائلہ اسلم
اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی
بیورو چیف پاکستان
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ امریکہ نے پاکستان کے ساتھ ایک معاہدہ مکمل کر لیا ہے جس کے تحت دونوں اتحادی ملک پاکستان کے وسیع تیل کے ذخائر کی ترقی میں مشترکہ طور پر کام کریں گے۔
ٹرمپ کے ٹروتھ سوشل اکاؤنٹ پر پوسٹ کیے گئے اس اعلان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ دونوں ممالک نے ٹیرفز (محصولات) پر بھی کوئی معاہدہ کیا ہے یا نہیں۔
ٹرمپ نے لکھا، “ہم نے ابھی پاکستان کے ساتھ ایک معاہدہ مکمل کیا ہے، جس کے تحت پاکستان اور امریکہ ان کے وسیع تیل کے ذخائر کی ترقی میں مل کر کام کریں گے۔”
