شمائلہ اسلم
Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
بیورو چیف پاکستان
ایس این این اردو
واشنگٹن: روس کے ساتھ جاری جنگ کے باعث یوکرین سے امریکہ منتقل ہونے والی ایک 23 سالہ خاتون کو امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا میں قتل کر دیا گیا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، خاتون کو ریلوے اسٹیشن پر چاقو کے وار کر کے ہلاک کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر پہنچنے تک متاثرہ خاتون دم توڑ چکی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ واقعے میں ملوث 34 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق مقتولہ اور حملہ آور کے درمیان کسی قسم کا تعلق ثابت نہیں ہوا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، گرفتار مشتبہ ملزم اس سے پہلے بھی مختلف مقدمات میں کئی بار حراست میں لیا جا چکا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
