رفعت کوثر
سکینڈی نیوین نیوز ایجنسی فن لینڈ

اسپین کے شہر ملقہ نے 2030 ءمیں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی سے باضابطہ طور پر دستبرداری اختیار کر لی ہے۔ شہر کے میئر فرانسسکو دی لا توری نے ہفتے کے روز اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام باہمی مشاورت اور موجودہ صورتِ حال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔اسپین کے شہر ملقہ نے 2030 ءمیں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی سے باضابطہ طور پر دستبرداری اختیار کر لی ہے۔ شہر کے میئر فرانسسکو دی لا توری نے ہفتے کے روز اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام باہمی مشاورت اور موجودہ صورتِ حال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
انہوں نے اسپین کے معروف اخبار “مارکا” سے گفتگو میں کہاکہ “تمام ملاقاتوں اور مشترکہ خدشات کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ سب سے دانا، منطقی اور ذمہ دارانہ فیصلہ یہی ہے کہ ملقہ اپنی میزبانی کی درخواست واپس لے لے۔ اگر اس سے شائقین کے لیے مسائل پیدا ہوتے ہیں تو پھر یہ عمل بے معنی ہے۔ ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ ہم نے ابتدائی طور پر ایک نیا اسٹیڈیم تعمیر کرنے کی نیت سے درخواست دی تھی۔”
انہوں نے مزید کہا: “اگر معاملہ پیچیدہ ہو چکا ہے اور ہمیں ورلڈ کپ یا کلب میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہے، تو ہم کلب اور اس کے چاہنے والوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم ملقا فٹبال کلب اور اس کے شائقین کے ساتھ ہیں۔ یہ تینوں مقامی اداروں کا متفقہ احساس ہے۔ ہمارا شہر سے لگاؤ واضح ہے، اور کلب ملقا اس کا ایک اہم حصہ ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہ مزید ترقی کرے۔”
دی لا توری کے مطابق ورلڈ کپ کے لیے مطلوبہ بنیادی ڈھانچے کی تیاری کے لیے وقت کا تعین بھی مناسب نہیں تھا۔
یہ بھی واضح کیا گیا کہ حالیہ دنوں میں ان کا مؤقف بدلا حالانکہ انہوں نے پیر کو “ریڈیو مارکا ملقا” کو دی گئی ایک گفتگو میں کہا تھا کہ انہیں کلب اور ورلڈ کپ میں سے کسی ایک کو چننے کی نوبت نہیں آئے گی۔
اپنی گفتگو کے اختتام پر انہوں نے کہاکہ “ہمیں اپنے شائقین کا خیال رکھنا ہے، نہ صرف اس سیزن بلکہ آئندہ کے لیے بھی۔ ایک دن ایسا آئے گا جب کلب ملقا خود کفیل ہو کر اپنی فتوحات حاصل کرے گا، مگر فی الحال ہمیں اپنے پرجوش شائقین کے ساتھ قریبی تعلق کو برقرار رکھنا ہے”۔
