Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
اسامہ زاہد
بیورو چیف ساوتھ ایسٹ ایشیا
ایس این این نیوز اردو
اسلام آباد کچہری کے باہر ہونے والا دھماکہ خودکش قرار دیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ حملہ بھارت کی پشت پناہی
اور افغان طالبان سے منسلک تنظیم فتنہ الخوارج کی کارروائی تھا۔
خودکش حملہ دوپہر 12 بجکر 39 منٹ پر ہوا، جس میں جاں بحق افراد کی تعداد 12 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ متعدد زخمیوں
کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ پاکستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی
سازش ہے، جس کے پیچھے دشمن عناصر ملوث ہیں۔ سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
