Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
اسامہ زاہد
بیورو چیف ساؤتھ ایسٹ ایشیا
سکینڈی نیوین نیوز فن لینڈ
اسلام آباد جی نائن اور جی ٹین کے کال سینٹر میں نوکری کے
انٹرویو کے بہانے لڑکی کو سینٹورس مال بلایا گیا، جہاں دو
افراد نے مبینہ طور پر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔
ذرائع کے مطابق، واقعے کے بعد دونوں ملزمان لڑکی کو ایک اور
کمرے میں لے گئے، تاہم لڑکی نے ہمت کر کے 15 پر کال کر دی۔
جب ملزمان واپس آئے تو انہوں نے لڑکی کو مارا پیٹا اور ڈرایا
دھمکایا تاکہ وہ خاموش رہے۔
دونوں ملزمان اسے وہاں سے لے جا رہے تھے کہ سینٹورس لابی
سے گزرتے وقت لڑکی نے شور مچا دیا۔ موقع پر پولیس پہنچ
گئی اور دونوں افراد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق، واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
