شمائلہ اسلم
اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی
بیورو چیف پاکستان
کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس نے پاکستان کا پہلا مکمل طور پر فعال “آن
لائن ویمن پولیس اسٹیشن” لانچ کر دیا ہے، جو خواتین، بچوں اور معاشرے
کے دیگر کمزور طبقات کو چوبیس گھنٹے تحفظ فراہم کرے گا۔
متاثرہ افراد ہیلپ لائن 1815 پر کال کر کے فوری انصاف اور تحفظ حاصل
کر سکیں گے۔ اس اقدام کا مقصد خواتین کو درپیش مسائل کا بروقت حل
اور محفوظ ماحول کی فراہمی ہے۔
