شمائلہ اسلم
Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
بیورو چیف پاکستان
ایس این این اردو
مرکزی آکسفورڈ مسجد کے داخلی دروازے پر سور کا گوشت اور ایک اسرائیلی پرچم چھوڑا گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق تھیمز ویلی پولیس کے چیف سپرنٹنڈنٹ بین کلارک نے کہا کہ یہ ایک اشتعال انگیز عمل تھا جس کا مقصد مسجد آنے والوں کو ناراض اور مشتعل کرنا تھا۔ ایسا رویہ ہماری کمیونٹی میں کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہے۔
تھیمز ویلی پولیس کے چیف سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ ہم اپنی پوری کوشش کریں گے کہ اس میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے کی فعال تحقیقات جاری ہیں اور مختلف پہلوؤں پر تفتیشی ٹیم کام کر رہی ہے۔
