اسکینڈے نیوین نیوز اردو

آزاد پتن ہائی ایس حادثہ 23 روز بعد عامر لیاقت کی نعش برآمد
آزاد پتن ہائی ایس حادثہ 23 روز بعد عامر لیاقت کی نعش برآمد

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

کہوٹہ (ندیم آزاد)


ایس این این نیوز اردو

کہوٹہ کے علاقے آزاد پتن میں ہائی ایس گاڑی کے دریا برد ہونے کے المناک حادثے کو 23 روز گزر چکے ہیں، تاہم ریسکیو آپریشن اب

بھی جاری ہے۔ آج اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایک اور مسافر عامر لیاقت کی نعش آزاد پتن گراری پل کے قریب سے برآمد کر لی گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق عامر لیاقت اُن افراد میں شامل تھے جن کی نعش حادثے کے فوری بعد نہیں مل سکی تھی۔ نعش کی

شناخت کے بعد ورثاء کو اطلاع دی گئی، جنہوں نے شدید رنج و غم کے عالم میں میت وصول کی۔

حادثے کے بعد علاقہ مکینوں اور لواحقین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آزاد پتن جیسے حساس مقامات پر حفاظتی اقدامات

کو مؤثر بنایا جائے، دریا کنارے حفاظتی رکاوٹیں نصب کی جائیں اور سڑکوں پر واضح نشاندہی کی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے

المناک حادثات سے بچا جا سکے۔