شمائلہ اسلم
بیورو چیف پاکستان
ایس این این اردو
واشنگٹن: پاکستان کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اپنے سرکاری دورۂ امریکہ کے دوران اعلیٰ سطحی امریکی سیاسی و فوجی قیادت سے ملے۔ ملاقاتوں میں دفاعی تعاون، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔
دورے کے دوران جنرل عاصم منیر نے پاکستانی ڈائسپورا کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں پاکستان میں جاری ترقیاتی اقدامات اور امن و استحکام کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
