جرمن چانسلر: ہم نے اقوام متحدہ سے درخواست کی ہے کہ 15 جولائی (دو دن بعد) کو ایران کے خلاف میکینزم ٹرگر کو فعال کیا جائے۔
“میکینزم ٹریگر” سے مراد وہ عمل ہے جس کے تحت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے تحت ایران پر عائد پابندیوں کو دوبارہ بحال کیا جا سکتا ہے۔ اگر معاہدے کے کسی فریق (مثلاً یورپی ممالک، امریکہ، یا دیگر) کو لگتا ہے کہ ایران معاہدے کی شرائط کی پاسداری نہیں کر رہا، تو وہ اس میکینزم کو فعال کر سکتا ہے۔ اس کے نتیجے میں ایک مقررہ مدت کے بعد، اگر تنازع حل نہ ہوا، تو ایران پر خودکار طور پر پرانی اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ نافذ ہو سکتی ہیں۔
یہ عمل “سنیپ بیک” (Snapback) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کیونکہ یہ پابندیوں کو تیزی سے بحال کرنے کا ایک طریقہ ہے
