شمائلہ اسلم
اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی
بیورو چیف، پاکستان
گلاسگو میں پیش آنے والا ایک افسوسناک واقعہ سوشل میڈیا اور مقامی
میڈیا پر شدید ردِعمل کا باعث بن رہا ہے۔
32 سالہ حاملہ خاتون، جو اس شہر کی رہائشی تھیں، نے کھانے کی ڈیلیوری
کے لیے ایک معروف سروس “ڈیلیورو” کا انتخاب کیا۔
مگر جب ڈیلیوری بوائے، محمد فیضان خان، ان کے دروازے پر پہنچا، تو
اُس نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زبردستی اندر داخل ہو کر خاتون کو
جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اس حملے کے نتیجے میں خاتون کا حمل ضائع ہو گیا۔
عدالت نے مجرم کو 12 ماہ قید کی سزا سنائی ہے، جسے کئی حلقے اس سنگین
جرم کے مقابلے میں ناکافی قرار دے رہے ہیں۔
