اسکینڈے نیوین نیوز اردو

کراچی: ایوارڈ یافتہ ماسی کروڑوں کی چوری میں گرفتار

شمائلہ اسلم
بیورو چیف پاکستان
اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی

کراچی: ڈیفنس کے پوش علاقے میں ایک اور کروڑ پتی “ماسی” چوری کے

مقدمے میں قانون کی گرفت میں آ گئی۔ پولیس کے مطابق گرفتار خاتون،

مہرین، ماضی میں جیل میں رہ چکی ہے اور قید کے دوران اچھی کارکردگی پر

ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مہرین کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور اس کے

خلاف لاہور میں بھی متعدد مقدمات درج ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نے

ڈیفنس کے رہائشی شوکت محمود کے گھر میں چائے میں نشہ آور دوا ملا کر اہلِ

خانہ کو بے ہوش کیا اور زیورات، نقدی سمیت قیمتی سامان چرا کر فرار ہو گئی۔

مذکورہ واردات کی مالیت تقریباً 65 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔

واردات کے بعد ملزمہ کو فیروزآباد پولیس نے ایک اور چوری کے کیس میں

گرفتار کیا، جہاں مدعی مقدمہ نے پہنچ کر مہرین کو شناخت کر لیا

تفتیشی افسر کے مطابق مہرین فیروزآباد میں تین مزید چوریوں کے مقدمات میں

بھی زیرِ حراست ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ماسی کے روپ میں کام کرنے

والی مہرین کلفٹن، گذری اور دیگر علاقوں کے گھروں میں بھی لاکھوں

روپے مالیت کی چوریاں کر چکی ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ گرفتار ملزمہ نے پولیس کو بتایا کہ اسلام آباد کی جیل میں قید

کے دوران سلائی کے کام پر اسے ایک سابق وزیر اعظم کی جانب سے ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔

حکام کے مطابق ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے اور ممکنہ طور پر مزید انکشافات سامنے آ سکتے ہیں۔

Read Previous

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے کھیل کے میدانوں کی نیلامی روک دی

Read Next

ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقلی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular