عابدہ کاہلوں
سکینڈے نیوین نیوز ایجنسی، فن لینڈ
چکوال میں آج پیش آنے والا بادل پھٹنے کا واقعہ دل دہلا دینے والا منظر پیش
کر رہا ہے۔ شدید بارش کے باعث کئی گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں، متعدد
مکانات زمین بوس ہو چکے ہیں، اور مقامی لوگ خوف و بے بسی کی کیفیت میں مبتلا ہیں۔
علاقے کی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے۔ ہر طرف پانی ہی پانی ہے، اور
لوگ اپنی جانیں بچانے کے لیے محفوظ مقامات کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔
افسوسناک بات یہ ہے کہ ہلاکتوں کا بھی شدید خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مقامی انتظامیہ کے لیے یہ ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔ امکان ہے کہ حالات
کے پیش نظر جلد ہی ایمرجنسی نافذ کر دی جائے گی اور فوج کی مدد حاصل کی
جائے گی تاکہ متاثرہ افراد کو فوری امداد فراہم کی جا سکے۔
