شمائلہ اسلم
اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی،
بیورو چیف پاکستان
راولپنڈی کے چکری موٹروے انٹرچینج کے قریب افواجِ پاکستان کا ہنگامی
ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر نے بروقت
کارروائی کرتے ہوئے ایک خاندان کو سیلابی ریلے سے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔
مقامی افراد، جو سیلابی ریلے کے کنارے موجود تھے، نے اس کامیاب
ریسکیو مشن پر خوشی سے تالیاں بجائیں اور فوج کے جذبے کو سراہا۔ فوجی
اہلکار علاقے میں مزید امدادی سرگرمیوں میں بھی مصروف ہیں تاکہ متاثرہ
افراد کو فوری مدد فراہم کی جا سکے۔
