اسکینڈے نیوین نیوز اردو

پنجاب کے 16 اضلاع میں دل کے مریضوں کے لیے اینجیوپلاسٹی کی سہولت دستیاب ہوگی

شمائلہ اسلم
اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی – بیورو چیف، پاکستان

لاہور: پنجاب حکومت نے دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کے لیے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صوبے کے 16 اضلاع میں جدید کارڈیک ٹریٹمنٹ لیبارٹریز قائم کی جائیں گی، جہاں اینجیوپلاسٹی سمیت دیگر اہم علاج کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔

متاثرہ اضلاع میں اٹک، جہلم، میانوالی، قصور، جھنگ، وہاڑی، بہاولنگر، لیہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، شیخوپورہ، خانیوال، راجن پور، بھکر، چکوال، منڈی بہاؤالدین اور حافظ آباد شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اعلان کیا کہ ان لیبارٹریز کے لیے ماہر ڈاکٹروں اور طبی عملے کی بھرتی کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا:

“بہترین انٹرونشنل کارڈیالوجسٹس کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں، تاکہ مریضوں کو عالمی معیار کا علاج ضلعی سطح پر فراہم کیا جا سکے۔”

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں ایف سی پی ایس، ایم ڈی اور امریکن بورڈ آف کارڈیالوجی کے ماہر ڈاکٹروں کو تعینات کیا جائے گا، تاکہ مریضوں کو بڑے شہروں کی طرف منتقل کیے بغیر علاج میسر آ سکے۔

Read Previous

پاکستان آرمی چیف کا دہشت گردی کے خاتمے اور قومی وقار کے دفاع کا عزم

Read Next

کے ایم سی کی غیر قانونی پارکنگ اور پلاٹ لیزنگ کے خلاف کارروائی، تین ایف آئی آرز درج

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular