اسکینڈے نیوین نیوز اردو

پنجاب میں صفائی کی نگرانی سیف سٹی کیمروں سے ہوگی

شمائلہ اسلم
اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی
بیورو چیف پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صفائی کی بہتری کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ صوبے بھر میں صفائی کی نگرانی کے لیے سیف سٹی کیمروں کا استعمال کیا جائے گا۔

یہ اقدام ’ستھرا پنجاب‘ پروگرام کے تحت کیا جا رہا ہے تاکہ شہروں کی صفائی کا جائزہ مؤثر انداز میں لیا جا سکے اور بلدیاتی اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کیمرے نہ صرف سیکیورٹی بلکہ اب صفائی ستھرائی جیسے شہری مسائل کی نگرانی میں بھی مدد فراہم کریں گے، جس سے بہتری کی سمت اہم پیش رفت متوقع ہے۔

Read Previous

ہیپاٹائٹس پر قابو پانے کے لیے متحد حکمت عملی ضروری

Read Next

کچے میں پولیس کا کامیاب کریک ڈاؤن، مغوی بازیاب

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular