شمائلہ اسلم
اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی
بیورو چیف پاکستان
وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافتی امور کے پرائیویٹ سیکرٹری محمد بلال کی جانب سے کلاس فور ملازم محمد ابراہیم پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
واقعے پر ادارے کے تمام ملازمین سراپا احتجاج ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ ذمہ دار کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متاثرہ ملازم کو نہایت بے رحمی سے مارا جا رہا ہے، جس پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
