رفعت کوثر
سکینڈی نیوین نیوز ایجنسی
فن لینڈ
نانگا پربت پر کوہ پیما کی تلاش کا آپریشن ناکام: ’کلارا کیمپ ون اور ٹو کے
درمیان پاؤں پھسلنے کے باعث اونچائی سے گریں‘کِلر ماؤنٹین یعنی ‘خون
پہاڑ’ کے نام سے مشہور پاکستان کی دوسری بلند ترین چوٹی نانگا پربت سر
کرنے کی کوشش کے دوران حادثے کا شکار ہونے والی چیک ری پبلک کی
46 سالہ کوہ پیما کلارا کولوچوا کی تلاش کا آپریشن ان کے لاپتہ ہونے کے تین
روز بعد ختم کر دیا گیا ہے۔گلگت بلستان کی حکومت کے ترجمان فیض اللہ
فراق کے مطابق ’انتہائی خطرناک، مشکل جغرافیہ ہونے کی بنا پر ریسیکو
آپریشن کامیاب نہیں ہو سکتا ہے۔
‘ان کے مطابق ’دو ہیلی کاپٹرز نے کئی گھنٹوں تک پروازیں کی ہیں مگر انھیں کوہ پیما کا سراغ نہیں مل سکا۔
‘سیون سمٹ ٹریکس وہ کمپنی ہے جس نے پاکستان میں کلار کولوچوا کو مہم
جوئی سے متعلق سروسز فراہم کی تھیں۔ اس کمپنی کے پاکستان میں نمائندے
غلام احمد کے مطابق ’ریسیکو آپریشن ختم کر دیا گیا ہے۔‘
