اسکینڈے نیوین نیوز اردو

لاہور میں دو روزہ آم میلہ شروع، 50 اقسام کی نمائش

شمائلہ اسلم


اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی


بیورو چیف پاکستان


پنجاب ٹورزم ڈیپارٹمنٹ نے پاکستان کے محبوب موسمی پھل آم کی 50

سے زائد اقسام کو نمایاں کرتے ہوئے لاہور میں آم فیسٹیول 2025 کا آغاز کر دیا۔

یہ دو روزہ میلہ ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جہاں شہریوں، سیاحوں،

کسانوں، زرعی ماہرین، طلباء اور فوڈ و ہاسپٹیلیٹی انڈسٹری سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب میں روایتی رقص، لوک موسیقی، مقامی دستکاری اور آم سے تیار

کردہ مختلف پکوانوں کی نمائش کی گئی، جس نے فیسٹیول کو زراعت، ثقافت

اور طباخی کے امتزاج کا خوبصورت جشن بنا دیا۔

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پنجاب کے سیکرٹری ٹورزم فرید احمد

تارڑ اور ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب (ٹی ڈی سی پی) کے ایم ڈی ڈاکٹر ناصر محمود تھے۔

فرید تارڑ نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ میلہ نہ صرف آم کی اہمیت اجاگر کرتا

ہے بلکہ پنجاب کے محنتی کسانوں اور صوبے کی زرخیز زرعی ثقافت کو خراج تحسین بھی پیش کرتا ہے۔

بلوچستان میں پائیدار سیاحت کے فروغ کے لیے حکومتی اور نجی اداروں میں تعاون پر اتفاق


بلوچستان کے سیاحتی شعبے کو فعال کرنے کے لیے چیف سیکرٹری شکیل

قادر خان اور گرین ٹورازم پاکستان کے ایم ڈی حسن اظہر حیات کے

درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات ہوئی، جس میں صوبے میں پائیدار اور جامع

سیاحت کے فروغ پر مشترکہ اقدامات پر بات چیت کی گئی۔

اجلاس میں بلوچستان کے تاریخی ورثے، خوبصورت قدرتی مناظر، ساحلی

علاقوں اور غیر آلودہ بیچز کو سیاحتی مقامات میں ڈھالنے پر اتفاق ہوا۔ چیف

سیکرٹری نے کہا کہ بلوچستان کے چھپے ہوئے خزانے عالمی سطح پر توجہ کے

مستحق ہیں، اور ہم سیاحتی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے انقلابی اقدامات کر رہے ہیں۔

حسن اظہر نے گرین ٹورازم کے وژن پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ادارہ

پائیدار سیاحت، بہتر سہولیات، اور ماحول دوست اقدامات کے ذریعے

مقامی معیشت کو فروغ دے رہا ہے۔

Read Previous

اسرائیل کا توسیعی منصوبہ اب واضح خطرہ بن چکا ہے

Read Next

پسند کی شادی پر لڑکی کا قتل، جرگے کا حکم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular