اسکینڈے نیوین نیوز اردو

عمران کے بیٹوں کی رہائی مہم، ٹرمپ معاون سے ملاقات

شمائلہ اسلم


اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی


بیورو چیف پاکستان

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹوں، سلیمان خان اور قاسم خان، نے امریکا میں اپنے والد کی رہائی کے لیے باضابطہ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ منگل کے روز انہوں نے کیلیفورنیا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور سابق صدارتی ایلچی رچرڈ گرینیل سے ملاقات کی۔

سلیمان (28) اور قاسم (26) نے مئی میں پہلی بار اپنے والد کی گرفتاری کے خلاف آواز بلند کی تھی، اور اب عالمی سطح پر سیاسی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عمران خان اگست 2023 سے ایڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ وہ 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں اور ان پر مئی 2023 کے پرتشدد احتجاج سے متعلق دہشت گردی کے مقدمات بھی زیرِ سماعت ہیں۔

“دنیا بھر میں لاکھوں لوگ سیاسی استحصال سے تنگ آ چکے ہیں۔ تم اکیلے نہیں ہو۔”

گرینیل، جو پہلے بھی عمران خان کی رہائی کے حق میں بیانات دے چکے ہیں، نے ملاقات کے بعد ایکس (ٹوئٹر) پر لکھا:

انہوں نے عمران خان کے بیٹوں کو “مضبوط رہنے” کی تلقین کی اور ان کی مہم کو سراہا۔

Read Previous

لاہور ہائیکورٹ کی آئی جی پنجاب کو سی سی ڈی کے پولیس مقابلوں کا جائزہ لینے کی ہدایت

Read Next

سندھ میں زرعی ٹیکس کے خلاف کسانوں کا گندم بائیکاٹ کا اعلان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular