اسکینڈے نیوین نیوز اردو

شاہکوٹ: بی آئی ایس پی رقم سے خواتین سے کٹوتی کا انکشاف

شمائلہ اسلم


اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی


بیورو چیف، پاکستان


شاہکوٹ، ننکانہ صاحب: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں غریب خواتین سے

غیرقانونی کٹوتی

تحصیل شاہکوٹ، ضلع ننکانہ صاحب میں انتظامیہ کی مبینہ من مانیوں نے

ایک بار پھر سرکاری شفافیت پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت امداد لینے والی غریب خواتین سے فی

کس 1500 سے 2000 روپے تک کی غیرقانونی وصولی کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق اہلکار رقم کی کٹوتی کے بعد باقی رقم خواتین کے حوالے

کرتے ہیں، جبکہ یہ سب کچھ پولیس کی موجودگی میں ہو رہا ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیں اور اس استحصال کو روکا جائے۔

Read Previous

شاہ محمود قریشی و دیگر کی ضمانت کی درخواستیں مسترد

Read Next

پیپلز پارٹی وفد کی فضل الرحمان سے ملاقات، سینیٹ پر مشاورت

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular