حماد کاہلوں
ایس این این نیوز ایجنسی، فنلینڈ
سوات مٹہ چوک میں امن جرگہ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جرگے کے دوران مقامی عمائدین، سیاسی رہنما اور عوام نے
خصوصی طور پر امن اور بھائی چارے کے فروغ پر زور دیا۔
شرکاء نے واضح کیا کہ دہشت گردی اور بدامنی کے خاتمے کے لیے عوام کا متحد ہونا ضروری ہے۔ اس موقع پر مختلف مقررین نے کہا کہ سوات کے
عوام ہمیشہ کی طرح امن اور ترقی کے خواہاں ہیں اور کسی بھی صورت حالات کو خراب نہیں ہونے دیں گے۔
مٹہ چوک پر ہونے والے اس جرگے کے خصوصی مناظر نے ثابت کیا کہ عوام بڑی تعداد میں امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔
