اسکینڈے نیوین نیوز اردو

رحیم یار خان میں ہندو برادری کے تین افراد اغوا

سدرہ شہزاد


اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی


لاہور بیورو

رحیم یار خان: صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو اغوا کر لیا گیا۔ اس افسوسناک واقعے پر صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او کو مغویوں کی فوری بازیابی کا حکم دیا ہے۔

صوبائی وزیر نے اقلیتی برادری کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنانے اور متاثرہ خاندان کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈی پی او رحیم یار خان نے صوبائی وزیر کو یقین دلایا کہ مغویوں کی بحفاظت بازیابی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری کچے کے علاقے کی طرف روانہ کر دی گئی ہے اور تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

صوبائی وزیر کو دی گئی بریفنگ کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، اور بہت جلد مغویوں کو بازیاب کروا لیا جائے گا۔

Read Previous

فتنہ الہندوستان کیخلاف کارروائیاں، وفاق کا مکمل تعاون

Read Next

سوات میں تین بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک: سی ٹی ڈی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular