شمائلہ اسلم
اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی
بیورو چیف پاکستان
پاک فضائیہ کے جدید ترین JF-17C بلاک III لڑاکا طیارے نے برطانیہ میں
منعقدہ عالمی شہرت یافتہ رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو (RIAT) 2025 میں
“اسپرٹ آف دی میٹ” ٹرافی اپنے نام کر لی۔
یہ ایوارڈ طیارے کی شاندار پرواز، تکنیکی مہارت اور غیر معمولی کارکردگی کے
اعتراف میں دیا گیا۔ JF-17C بلاک III نے پاکستان سے برطانیہ تک نان
اسٹاپ ایئر ٹو ایئر ریفیولنگ کے ذریعے کامیاب پرواز کی، جو اس کی جدید
صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔
اسی ایئر شو میں پاک فضائیہ کے C-130 طیارے نے بھی “کونکوغ ڈی
الیگانس ٹرافی” جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی، جس نے اپنی شاندار
پریزنٹیشن اور ڈیزائن سے ماہرین کو متاثر کیا۔
رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو جیسے معتبر عالمی ایئر شو میں یہ کامیابیاں نہ صرف پاک
فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی عکاس ہیں بلکہ پاکستان کی جدید دفاعی ٹیکنالوجی
کی عالمی سطح پر پذیرائی بھی ہیں۔
