اسکینڈے نیوین نیوز اردو

افغان طالبان اور بھارت کا گٹھ جوڑ بے نقاب – سابق افغان جنرل کے انکشافات

شمائلہ اسلم


اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی


بیورو چیف پاکستان

افغان طالبان اور بھارت کا گٹھ جوڑ بے نقاب – سابق افغان جنرل کے

انکشافات

افغان فوج کے سابق ڈائریکٹر ملٹری انٹیلیجنس اور اسپیشل آپریشنز فورسز کے

کمانڈر جنرل سید سمیع سادات نے ہوشربا انکشافات کیے ہیں، جن میں

انہوں نے افغان طالبان اور بھارت کے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کیا ہے۔

سابق جنرل سمیع سادات کے مطابق:

افغان طالبان بھارت سے مالی امداد حاصل کرتے ہیں۔

یہ امداد فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) اور بلوچ علیحدگی پسند گروہوں کو منتقل کی جاتی ہے۔

طالبان ان دہشت گرد گروہوں کو فنڈنگ فراہم کرتے ہیں جو پاکستان میں

حملوں میں ملوث ہیں۔

افغان طالبان اور بھارت کے درمیان قریبی روابط قائم ہیں۔

جنرل سمیع سادات کا یہ اعتراف وزیر دفاع خواجہ آصف کے اُس بیان کی

تصدیق ہے جس میں کہا گیا تھا کہ افغان طالبان بھارت کے ساتھ مل کر

پاکستان کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

یہ بیان پاکستان کے اس مؤقف کو تقویت دیتا ہے کہ خطے میں جاری دہشت

گردی دراصل افغان طالبان اور بھارتی اتحاد کا نتیجہ ہے۔

Read Previous

لاہور میں چند گھنٹوں کی بارش نے تباہی مچا دی

Read Next

عمران خان کے بچوں کو ملاقات پر بھی پابندی، حکومت کی انتقامی کارروائی عروج پر

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular